ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ خاکے پر معذرت

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے خاکے میں پاکستانی کرکٹرز کو شامل نہ کرنے پر شدید تنقید کے بعد خاکہ بنانے والے ڈیوڈ ویب نے معذرت کرلی ہے۔

ڈیوڈ ویب کا یہ خاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی ٹوئٹ کیا تھا، اس کے بعد آئی سی سی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خاکے میں دنیا کے تمام اہم کھلاڑی شامل ہیں البتہ پاکستانی کرکٹرز کو نظر انداز کردیا گیا یہاں تک کہ ڈیوڈ ویب نے ٹی ٹوئنٹی میں دنیا کے نمبر ون کھلاڑی بابر اعظم کو بھی شامل نہیں کیا۔

اب غیرمعروف آرٹسٹ ڈیوڈ ویب نے معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خاکے میں ترمیم کریں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو