خیبر: ماربل کی کان بیٹھنے سے 19 کان کن جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں ماربل کی کان بیٹھنے سے جاں بحق افراد کی تعداد  19 ہوگئی ہے۔ 9 زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں زیارت ماربل مائنز کے قریب پیر کو کان بیٹھنے کا واقعہ ہوا تھا اور کئی مزدور اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئی تھیں۔

رات کو تاریکی کے باعث امدادی کارروائیاں روکنا پڑیں اور دن نکلتے ہی لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔

امدادی کاموں میں پاک فوج ، ضلعی انتطامیہ ، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد شریک ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کان میں کام کرنے والے افراد کی درست تعداد معلوم نہیں اور مزید افراد کے تودے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو