سانحہ لیاری: 22 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے لیاری کی لیاقت کالونی گلی نمبر 3 میں کثیر المنزلہ عمارت کے ملبے سے 22 لاشیں نکالی گئیں۔

اتوار کو گرنے والی عمارت کا ملبہ اٹھالیا گیا، مقامی افراد نے زبرنیوز کو بتایا کہ عمارت گرنے کے وقت 40 افراد عمارت میں موجود تھے، کچھ لوگ نکل چکے تھے اور دیگر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

مختلف تنظیموں کے رضا کاروں اور رینجرز اہلکاروں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا اور حکام نے متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔

متاثرہ عمارت 400 سے 500 گز پر تعمیر کی گئی تھی اور 25 سے 30 سال پرانی تھی، اسے 6 ماہ پہلے خطرناک قرار دیا گیا تھا ، بجلی اور گیس منقطع کردی گئی تھی اور لوگوں کو عمارت خالی کرنے کے نوٹس بھجوائے جاچکے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو