ڈاکٹر ماہا کیس: تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس

کراچی کی عدالت نے ڈاکٹر ماہا کیس میں ملزمان کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے ڈاکٹر ماہا کیس کی سماعت کے دوران ملزم جنید اور وقاص کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی، مقدمے کی مزید سماعت اب 15 ستمبر کو ہوگی۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں لیڈی ڈاکٹر کی لاش ان کے گھر سے 19 اگست کو ملی تھی، پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کیا تھا، ڈاکٹر ماہا کے والد نے مقدمے میں معروف ڈینٹسٹ ، بیٹی کے دوست جنید اور وقاص کو نامزد کیا تھا۔

ایم ایل او جناح اسپتال نے بتایا تھا کہ گولی کنپٹی کے بائیں جانب سے لگی ، اب پولیس حکام کہتے ہیں ڈاکٹر ماہا رائٹ ہینڈر تھیں اور وہ الٹے ہاتھ سے گولی چلا ہی نہیں سکتیں۔

ٹرینڈنگ

مینو