ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قدر 96 پیسے بڑھ کر 168 روپے 30 پیسے ہوگئی، ڈالر اس وقت ملک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

اس سے پہلے 29 جون 2020 کو ڈالر کی قدر 168 روپے 18 پیسے تھی جو ریکارڈ تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 20 پیسے مہنگا ہو کر 168 روپے 80 پیسے ہوگیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق درآمدات میں اضافے کے سبب ڈالر کی طلب بڑھ رہی ہے ، اس سال اب تک قدر میں ساڑھے 8 فیصد اضافہ ہوا اور بیرونی قرضے ایک ہزار ارب روپے بڑھ چکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو