امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر ہفتے سے پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ جاسوسی سے بچنے کیلئے معروف لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر آخر کار پابندی کا اعلان کردیا، انھوں نے فلوریڈا سے واشنگٹن آتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ہفتے تک ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیں گے جبکہ اس بات کی بھی حمایت نہیں کی جائے گی کہ کوئی مقامی کمپنی امریکا میں آپریشن کیلئے یہ پلیٹ فارم خریدے۔

وزیرخزانہ اسٹیون منوچن اور وزیرخارجہ مائیک پومپیو کئی روز پہلے ٹک ٹاک پر پابندی کا اشارہ دے چکے تھے۔ امریکا نے گزشتہ سال نومبر میں اپنے فوجیوں کو بھی یہ ایپ استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق امریکا میں ٹک ٹاک کے 2 کروڑ 65 لاکھ صارفین ہیں جن کی عمریں 16 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔ دنیا بھر میں صارفین کی تعداد ایک ارب کے لگ بھگ ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو