ہلکا نہ لینا ، نسیم اور شاہین کا انگلینڈ کو مشورہ

نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انگلینڈ کو خبردار کیا ہے کہ انھیں ٹیسٹ سیریز میں ہلکا نہ لینا۔ شاہین آفریدی کہتے ہیں جو بھی کریز پر آیا وہی ان کا ہدف ہوگا۔

نسیم شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ صرف انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو جانتے ہیں ، اگر انگلینڈ نے انھیں کم عمر سمجھا تو یہ غلطی ہوگی، عمر اہم نہیں، باولنگ کی اہمیت ہوتی ہے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ وہ دورہ انگلینڈ کیلئے تیار ہیں اور کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ سیریز سے پہلے انگلینڈ پہنچ کر ایک ماہ میں تیاری کا اچھا وقت مل جائے گا۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ گیند ہاتھ میں ہو تو حریف ٹیم کا جو بھی کھلاڑی کریز پر آئے ہدف ہوتا ہے، وہ وقار یونس اور وسیم اکرم کی طرح کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو