عامر لیاقت کی صدر ، گورنر اور علی زیدی پر تنقید

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے صدر مملکت عارف علوی اور گورنر سندھ سمیت پارٹی ارکان پر کراچی کو نظرانداز کرنے کا الزام لگادیا.

پی ٹی آئی رہنما نے ٹویٹ کرکے دل کی بھڑاس نکال لی، عامر لیاقت نے پہلے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو نشانے پر لیا اور کہا کہ وہ کراچی کے حالات پر خاموش بیٹھے ہیں۔

گورنر کے بعد اگلا نشانہ صدر عارف علوی بنے، عامر لیاقت نے یاد دلایا کہ ڈاکٹر عارف علوی اسی شہر سے منتخب ہوئے لیکن ان کی آواز بھی بند ہے۔

عامر لیاقت نے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ جے آئی ٹی سے آگے کچھ نہیں دیکھ رہے۔

متحدہ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جانے والے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ یہ سب اپنے آپ کو کراچی والے کہتے ہیں ، انھیں نظر نہیں آرہا کہ پورے شہر کا کیا حشر ہوچکا ہے؟

ٹرینڈنگ

مینو