ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں تیار کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی منظوری دیدی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ پاکستان نے اہم کامیابی حاصل کرلی ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں تیار کووڈ 19 ٹیسٹنگ کٹ کی منظوری دے دی ہے۔
Another landmark achieved…. DRAP has approved Pakistan first COVID testing kit, Congratulations to @Official_NUST and our brilliant scientists …you people have made us proud … this ll bring significant cost reduction of COVID tests also ll save huge import bill
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 12, 2020
فواد چوہدری نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی اور بتایا کہ اب ٹیسٹ کی لاگت کم ہوجائے گی اور پاکستان درآمدت کی مد میں خطیر رقم خرچ کرنے سے بچ جائے گا۔

کورونا کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ، ملک میں اب تک ٹیسٹنگ کی صلاحیت محدود تھی اور سستی ٹیسٹنگ کٹ کی مقامی سطح پر تیاری سے زیادہ تعداد میں لوگوں کے ٹیسٹ کرنا ممکن ہوجائے گا۔