موت چھو کر گزر گئی، ویڈیو دیکھیں

امریکا کی ریاست جنوبی کیرولائنا میں کرشمہ ہوگیا، گاڑی نے اتنی قلابازیاں کھائیں کہ ڈرائیور کا ہارٹ فیل ہوجاتا مگر نہ صرف وہ بچ گیا بلکہ گاڑی کے نیچے آنے سے بھی محفوظ رہا۔

واقعہ ہیناہین علاقے میں پیش آیا۔ گھر کے دروازے پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی نے جیسے ہی مرے ڈرائیو پر تیزی سے ٹرن لیا، وہ قلابازیاں کھانا شروع ہوگئی ، اسی دوران ایک مسافر باہر گر گیا جس کے بعد گاڑی نے مزید 2 قلابازیاں کھائیں لیکن ٹائر اس پر آتے آتے رہ گئے۔

گاڑی میں موجود دیگر مسافر بھی محفوظ رہے جو اوسان بحال ہونے پر باہر نکلے۔

اس علاقے میں ایسے کئی حادثات ہوچکے ہیں تاہم اووراسپیڈنگ نہیں روکی جاسکی۔ جس گھر کے لان میں گاڑی آکر گری اس کے مالک کا کہنا ہے کہ 3 حادثات کے بعد انھوں نے سی سی ٹی وی کیمرہ لگایا تھا تاکہ اگر کبھی اگلا واقعہ ہو تو وہ کیمرے میں محفوط ہوسکے۔

ٹرینڈنگ

مینو