دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

محمد عثمان

حکومت نے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا بل منظور کرلیا ، آرٹیکل 63 ون سی تبدیل کرنے کیلئے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اب یہ آئینی ترمیمی بل وزارت پارلیمانی امور کو بھیج دیا گیا ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے قانونی کیسز نے دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی تھی البتہ کابینہ نے یہ فیصلہ مسترد کرتے ہوئے ترمیمی بل کی منظوری دی۔

ذرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ کچھ وزرا بھی اس بل کے مخالف تھے۔ ترمیمی بل کے تحت دہری شہریت کے حامل افراد کو حلف اٹھانے سے پہلے غیر ملکی شہریت چھوڑنا ہوگی۔

ٹرینڈنگ

مینو