تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا کے استعفے منظور

محمد عثمان

دوہری شہریت گلے پڑگئی، ایک ہی دن میں وزیراعظم کے 2 معاونین خصوصی کو گھر جانا پڑگیا۔ تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے منظور کرلئے گئے.

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ ان کی دہری شہریت کی باعث ریاست پر تنقید ہورہی ہے ، اس صورتحال میں ڈیجیٹل پاکستان کا مقصد متاثر ہورہا ہے۔

تانیہ ایدروس کے مطابق انھوں نے عوامی مفاد میں استعفی دیا ہے اور وہ ملکی خدمت جاری رکھیں گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی اپنی دہری شہریت  کے باعث حکومت پر تنقید کے بعد استعفی دینے کا دعویٰ کیا ہے لیکن ذرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ استعفی لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بھی جتا دیا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے بلانے پر ڈبلیو ایچ او چھوڑ کر پاکستان آئے اور محنت کے ساتھ کام کررہے تھے۔ قومی کوششوں کے نتیجے میں کورونا دم توڑ رہا ہے۔

ذرائع نے زبر نیوز کو بتایا کہ کابینہ میں دوہری شہریت والے رہنماؤں کی موجودگی کے باعث وزیراعظم عمران خان پر دباو بڑھ رہا ہے اور چند روز میں مزید استعفے بھی متوقع ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو