کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی

حکومت نے لوڈشیڈنگ کو روتے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس دوران کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی، نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ ٹیرف میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

حکومت نے بجلی کے نرخ بڑھانے کی تو منظوری دے دی لیکن لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں کیا جاسکا، شہر میں کئی کئی گھنٹے فراہمی معطل رہنا معمول بن گیا ہے۔

ملیر ، گلستان جوہر ، گلشن اقبال ، فیڈرل بی ایریا ، لیاقت آباد ، عزیز آباد ، کریم آباد ، صدر اور محمود آباد سمیت مختلف علاقوں میں رات کو کئی کئی بار لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی عذاب بنادی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو