کورونا: مستعفی وزیراعظم کے خلاف تحقیقات

فرانسیسی عدالت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے حکومتی طریقہ کار کی انکوائری شروع کردی۔ 55 سالہ نئے وزیراعظم جین کاسٹیکس کا کہنا ہے کہ ملک کو سنگین معاشی بحران کا سامنا ہے۔

یونینز اور ڈاکٹروں کی شکایات کے بعد شروع کی گئی تحقیقات میں جن 3 شخصیات پر فوکس کیا گیا ہے ان میں مستعفی وزیراعظم ایڈورڈ فلپ سرفہرست ہیں۔

ویراعظم کے علاوہ فروری میں عہدہ چھوڑنے والی وزیر صحت اگنیس بوزین  اور ان کے جانشین اولیور ورن سے بھی تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکومت کو طبی آلات کی کمی کے باعث شدید تنقید کا سامنا تھا اور وزیراعظم فلپ کے مستعفی ہوتے ہی اعلان کردیا گیا کہ لاکورٹ وبائی مرض سے نمٹنے کے حکومتی طریقہ کار کی تحقیقات کرے گی۔

نئے وزیراعظم جین کاسٹیکس نے خبردار کیا ہے کہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی اور ملک معاشی بحران سے دوچار ہے، انھوں نے سابق وزیراعظم کی بھی تعریف کی۔

ٹرینڈنگ

مینو