چاند نظر نہیں آیا، عید یکم اگست کو ہوگی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کردیا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی پیش گوئی غلط ثابت ہوگئی۔

ذی الحج 1441 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت کراچی میں ہوا، زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی مقررہ مقامات پر ہوئے۔

اجلاس کے بعد مفتی منیب نے بتایا کہ ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی ، یکم ذی الحج جمعرات 23 جولائی اور عید الاضحی یکم اگست کو ہوگی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی پیش گوئی غلط ثابت ہوگئی، انھوں نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ذی الحج 1441 ہجری کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے اور منگل کو کراچی میں چاند نظر آجائے گا۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ بدھ کو ذی الحج کا آغاز ہوگا۔ حجاج 30 جولائی کو مقام عرفات میں وقوف کریں گے جبکہ عید الاضحی جمعہ 31 جولائی کو ہوگی۔

ٹرینڈنگ

مینو