عید 31 جولائی کو ہوگی، فواد چوہدری

عید الاضحیٰ 31جولائی بروز جمعہ ہوگی، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتادیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مطابق 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اور قریبی علاقوں میں دوربین سے واضح دیکھا جاسکے گا، کئی علاقوں میں آنکھ سے دیکھنا بھی ممکن ہوگا۔ چاند کی درست لوکیشن معلوم کرنے کیلئے رویت ایپ بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

ٹڈی دل کے خلاف ڈرونز استعمال کرنے کیلئے ایم او یو سائن کرنے کی تقریب کے بعد اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے صوبوں سے بھی کہا کہ تھوڑا بجٹ سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے بھی رکھیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبوں کی مرضی ہو تو مل کر آبزرویٹریز قائم کی جاسکتی ہیں جو چاند دیکھنے کے کام آئیں گی۔ اس طرح رویت ہلال کمیٹی کا کام مزید کم ہوجائے گا۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ مزید 3 کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز بنانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس طرح ملک میں 4 کمپنیاں وینٹی لیٹر بنائیں گی اور پاکستان وینٹی لیٹرز برآمد کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو