شوال کا چاند نظر آگیا، عید کل ہوگی

شوال کا چاند نظر آگیا، رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کردیا۔ انھوں نے بتایا کہ بیشتر علاقوں میں مطلع صاف تھا ، چمن اور پسنی سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں،  

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت کراچی میں ہوا، اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہوئے، زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس بھی ہوئے۔ سینیٹر کہدہ بابر نے دعویٰ کیا ہے کہ پسنی ، اورماڑہ اور جیونی میں چاند نظر آگیا ہے، پسنی میں چاند دیکھ کر پیش امام نے عید کا اعلان کردیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو