وزیراعظم ، فواد چوہدری کو روکیں، مفتی منیب

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو غیر اہم قرار دے دیا ہے۔ 

مفتی منیب الرحمان نے کراچی میں شوال کا چاند دیکھنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ فواد چوہدری کی کوئی اہمیت نہیں، وزیراعظم انھیں دین کے معاملات میں مداخلت سے روکیں، وہ پاکستانی شہری کو چاند پر بھیجنے کا وعدہ پورا کریں۔ دین کے معاملات میں مداخلت پر فواد چوہدری کی مذمت کرتے ہیں۔ عید کے بارے میں بات کرنا ان کا کام ہے جو روزے رکھیں اور نمازیں پڑھیں، وہ حلفیہ بتائیں انھوں نے کتنی نمازیں پڑھیں اور کتنے روزے رکھے، فواد چوہدری پر پابندی لگنی چاہئے کہ وہ دینی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مفتی منیب الرحمان کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا لیکن وہ دن میں ہی عید الفطر کا اعلان کرچکے تھے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا تھا کہ سائنسی ترقی نے چاند دیکھنے کا مسئلہ حل کردیا ہے، مذہبی تہوار تنازع کے بجائے یکجہتی کا باعث ہونا چاہئے۔ رویت ہلال کمیٹی 1974 سے ابتک تنازعات کا شکار رہی ہے۔

وزیرسائنس  وٹیکنالوجی نے طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ عینک سے چاند دیکھنا حلال ہے ، دوربین سے نہیں لیکن عینک بھی تو ٹیکنالوجی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو