انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان، کپتان تبدیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

جو روٹ کی جگہ بین اسٹوکس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بچے کی پیدائش کے باعث مصروفیت کی وجہ سے جو روٹ ٹیم کا حصہ نہیں ، اب بین اسٹوکس انگلینڈ کے 81 ویں کپتان بن جائیں گے۔

ٹیم میں بین اسٹوکس، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈوم بیس، اسٹیورٹ براڈ، روری برنز، جوس بٹلر، زیک کرولی، جو ڈینلی، اولی پوپ، ڈوم سبلی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

جونی بیئرسٹو اور معین علی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ 9 کھلاڑیوں کو متبادل کے طور پر بھی رکھا گیا ہے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے ساؤتھ ہیمپٹن میں شروع ہوگا۔ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ٹرینڈنگ

مینو