ڈربی : پریکٹس میچ، اسد شفیق کی ففٹی، ویڈیو

قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران ڈربی میں پریکٹس میچ کھیل رہی ہے، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کیلئے ایکریڈٹیشن کارڈ کے ساتھ ایک اور کارڈ بھی جاری کیا ہے۔

دورہ انگلینڈ کے دوران قومی کرکٹرز کیلئے بائیو سیکیور ماحول یقینی بنانے کا انتظام کیاگیا ہے، کھلاڑیوں کو ہدایت ہے کہ ایکریڈٹیشن کارڈ کے ساتھ دوسرا کارڈ بھی ہر وقت ساتھ رکھیں، اس کارڈ کا مقصد کھلاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے۔

کرکٹ ٹیم کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھ کر ڈربی میں 4 روز پریکٹس میچ کھیل رہی ہے، میچ کے دوسرے دن گرین ٹیم نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 162 رنز بنالئے ، اسد شفیق 50 اور فہیم اشرف 5 رنز بنا کر کریز پر ہیں۔

اس سے پہلے وائٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تھی اور 249 رنز بنائے تھے۔ گرین ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کا باونسر سر پر لگنے سے فواد عالم کو طبی امداد دینی پڑی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو