ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: پاکستان کے 9 کھلاڑی آوٹ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھی خراب موسم کے باعث مکمل کھیل نہ ہوسکا، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے 60 رنز نے قومی ٹیم کی ڈولتی کشتی ڈوبنے سے بچالی۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں دوسرے روز بھی میچ بارش سے متاثر ہوا، پاکستان نے 126 رنز 5 کھلاڑی آوٹ سے اننگز شروع کی، دوسرے روز سب سے پہلے بابر اعظم آوٹ ہوئے انھوں نے 47 رنز بنائے۔

یاسر شاہ 5 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے، شاہین آفریدی صفر اور محمد عباس 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 60 اور نسیم شاہ ایک رن بنا کر کریز پر ہیں۔

انگلینڈ کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، مہمان ٹیم نے مانچسٹر ٹیسٹ یمں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو