پاک انگلینڈ سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ، قومی ٹیم ان دنوں ٹریننگ سیشن میں مصروف ہے۔

دونوں ٹیموں کاپہلا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17 اور تیسرا 21 سے 25 اگست تک ساؤتھمپٹن میں ہوگا۔

تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز مانچسٹر میں ہوں گے، پہلا میچ 28 اور دوسرا 30 اگست کو جبکہ تیسرا یکم ستمبر کو ہوگا۔ پہلا اور تیسرا میچ ڈے نائٹ ہوگا۔

26 رکنی قومی اسکواڈ ان دنوں ووسٹر میں ٹریننگ کر رہی ہے، کرکٹرز 14 روز قرنطینہ میں رہ کر 13 جولائی کو ڈربی جائیں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق تمام میچز نماشائیوں کے بغیر اور بائیو سیکیور ماحول میں کھیلے جائیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو