ویسٹ انڈیز انگلینڈ ٹیسٹ : BLM سے یکجہتی

4 ماہ 5 دن بعد چھکے چوکوں کی بہار آگئی، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے ٹیسٹ میچ سے پہلے زمین پر گھٹنے رکھ کر بلیک لائیوز میٹر تحریک سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

کورونا لاک ڈاؤن کے بعد کرکٹ کے میدان آباد ہوگئے، کرکٹرز نے بھی فٹبالرز کی طرح نسلی امتیاز سے بے زاری کا اظہار کردیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم تینوں میچز میں بی ایل ایم کا لوگو لگی شرٹس پہنے گی۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹرز نے پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز میں زمین پر گھٹنے رکھ کر تحریک سے یکجہتی ظاہر کی۔ اس دوران کورونا وبا سے ہلاک افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

بارش کی وجہ سے پہلے دن صرف 82 منٹ کھیل ہوسکا ، انگلینڈ کے اوپنر ڈوم سبلی جلد آوٹ ہوگئے اور انگلش ٹیم صرف 35 رنز بناسکی۔

ٹاس کے موقع پر بھی دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی ، کپتان ایک دوسرے سے ہلاتھ ملانے کیلئے آگے بڑھائے لیکن پھر ایس او پیز کا خیال آتے ہی ہاتھ کھینچ لئے۔

ٹرینڈنگ

مینو