ڈیوڈ ملان نمبر ون ، بابر اعظم سے پوزیشن چھن گئی

اسپورٹس ڈیسک

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ کے مطابق بلیو کیپس تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان چوتھے، جنوی افریقا پانچویں ، نیوزی لینڈ چھٹے ، سری لنکا ساتویں ، بنگلا دیش آٹھویں ، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

بلے بازوں میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ بابر اعظم اب دوسرے نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا تیسرا، بھارت کے لوکیش راہول کا چوتھا اور ویرات کوہلی کا پانچواں نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور مجیب الرحمان دوسرے نمبر پر ہیں ، پاکستان کے عماد وسیم کا آٹھواں اور شاداب خان کا نواں نمبر ہے۔

ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ، افغانستان کے محمد نبی کا پہلا ،آسٹریلیا کے گلین میکسویل کا دوسرا اور زمبابوے کے سین ولیمز کا تیسرا نمبر ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو