8 سال تک دھوکا، صبا قمر نے راز بتادیا، ویڈیو

نامور اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی کے 8 برس ایک شخص نے برباد کردیئے۔

صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی البتہ گفتگو سنجیدہ بھی کی اور زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھادیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ لڑکیوں کو بچپن سے سکھایا جاتا ہے کہ زندگی میں جو پہلا مرد آئے اس کے ساتھ ساری زندگی گزار دینا، اسی تصور نے ان کے 8 سال برباد کردیئے۔

صبا قمر کا کہنا تھا کہ ایک شخص زندگی میں آیا ، وہ جھوٹ بولتا ، مارتا اور پھر معافی مانگ لیتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کیلئے شادی اور کمٹمنٹ دونوں ایک جیسے تھے لیکن وہ شخص ٹھیک نہیں ہوا اور اس نے خاندان میں شادی کرلی جس کا علم فیس بک کے ذریعے ہوا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ 2015 میں انھوں نے خود کو سمجھایا کہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں، پھر انٹرنیشنل سطح کا معاملہ ہوا جو 8 دن بھی نہیں چلا۔

ٹرینڈنگ

مینو