سی سی پی اولاہور شرمندگی کا باعث، حلیمہ سلطان

ترکی کے ڈرامے ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان (اسریٰ بیلگیچ) نے زیادتی کی شکار خاتون سے متعلق بیان پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو کھری کھری سنادیں۔

سی سی پی او لاہور نے کہا تھا کہ خاتون کو رات گئے موٹروے سے جانے کی کیا ضرورت تھی، وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہیں گئیں؟ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد عمر شیخ نے بیان پر معافی مانگ لی تھی۔

اسریٰ بیلگیچ نے لاہور موٹروے پر اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون سے متعلق عمر شیخ کے بیان پر اظہار برہمی کیا ہے۔

اداکارہ اسریٰ بیلگیچ کہتی ہیں خواتین کسی بھی وقت ڈرائیو کرسکتی ہیں، آپ کا کام انھیں تحفظ فراہم کرنا ہے۔

اسریٰ کا کہنا تھا کہ آپ پولیس افسر ہو کر اس بات سے مطمئن ہیں کہ مجرم کھلے عام سڑکوں پر گھومیں، آپ سمجھتے ہیں خاتون اگر اس سڑک سے جاتی ہے تو زیادتی اور قتل کرنا مجرموں کا حق ہے۔

اسریٰ بیلگیچ نے لکھا کہ آپ حیران کن لاعلمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، آپ کو اپنے خیالات بدلنے چاہئیں لیکن لگتا ہے یہ ممکن نہیں اور آپ جیسے لوگ شرمندگی کا باعث ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو