یورپ : پاکستانی پائلٹس گراونڈ کرنے کی سفارش

یورپ کی ایوی ایشین سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے رکن ممالک کو خط لکھ کر پاکستانی پائلٹس گراونڈ کرنے کی سفارش کردی۔

ای اے ایس اے نے 32 رکن ممالک کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری 40 فیصد لائسنس مشکوک ہیں، پاکستانی پائلٹس سے آپریشنل کام نہ لیا جائے اور ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے 30 جون کو پی آئی اے کا یورپی ممالک کیلئے فضائی آپریشن سے متعلق اجازت نامہ 6 ماہ کیلئے معطل کردیا تھا۔

اس کے بعد برطانیہ نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگائی تھی جبکہ ویتنام نے پاکستانی پائلٹس کو گراونڈ کردیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو