ظفرمسعود کا آپریشن ، والد کا ویڈیو انٹرویو

اعجاز امتیاز

دعائیں قبول ہوگئیں، پی آئی اے طیارہ حادثے میں زخمی بنک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او کا آپریشن کامیاب ہوگیا ، ظفر مسعود کے والد اور معروف آرٹسٹ منور سعید نے زبرنیوز کے نمائندے اعجاز امتیاز سے اپنے بیٹے کی جان معجزانہ طور پر بچنے کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے، انھوں نے حادثے کے بارے میں کیا کہا اور ظفر مسعود کو ریسکیو کرنے والے افراد کیلئے کن جذبات کا اظہار کیا آئیں دیکھتے ہیں۔

ظفر مسعود کے ہاتھ اور ٹانگ میں فریکچر ہوا تھا ، ان کے بھائی علی مسعود نے زبرنیوز کو بتایا کہ بڑے بھائی کا آپریشن کامیاب ہوگیا ہے۔

ظفر مسعود جنوب ایشیا کے نامور ترین فلسفیوں میں سے ایک سید محمد تقی کے نواسے اور نامور بنک کار انور سعید کے بھتیجے ہیں۔ اس سے پہلے ان کے بھائی علی مسعود نے زبر نیوز سے خصوصی گفتگو کی تھی۔

زبر نیوز نہ صرف طیارہ حادثے بلکہ ظفر مسعود سے متعلق مسلسل اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔ زبر نیوز نے ان کے محفوظ رہنے کی خبر اور ویڈیو بریک کی تھی جو میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

کراچی: طیارہ حادثے کے زخمی بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کو ریسکیو کیا جارہا ہے.

Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020

ظفر مسعود کے عزیز و اقارب کراچی میں رہتے ہیں، وہ عید کے موقع پر رشتے داروں سے ملنے کیلئے شہر قائد آرہے تھے۔

طیارہ تباہ: بینک آف پنجاب کے صدر اسپتال منتقل

طیارہ تباہ: بینک آف پنجاب کے صدر اسپتال منتقل

Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020

ظفر مسعود کا آپریشن کامیاب ہونے پر عزیز واقارب اور ملک بھر کے عوام ہی نہیں دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی نے خدا کا شکر ادا کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو