پائلٹ کی غلطی نہیں لگتی، پوری کہانی زبیر کی زبانی

عاصم اعجاز

کراچی طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ محمد زبیر نے اپنے سفر کی اصل کہانی زبرنیوز کو سنادی ، لاہور سے سفر کا آغاز کرتے ہوئے ان کے ذہن میں کیا تھا ، طیارے کی پہلی لینڈنگ میں کیا ہوا، دوسری بار لینڈنگ سے پہلے طیارے میں کیا اعلان کیا گیا اور محمد زبیر پائلٹ کو کیوں ذمے دار نہیں سمجھتے یہ جانتے ہیں عاصم اعجاز کی رپورٹ میں

کراچی طیارہ حادثے میں محمد زبیر کے علاوہ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود بھی معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔ جن افراد نے ظفر مسعود کو بچایا زبرنیوز نے انھیں ڈھونڈ نکالا، ماڈل کالونی میں جان پر کھیل کر ظفر مسعود کو بچانے والوں سے ملوا رہے ہیں ہمارے نمائندے فیض کوثر

ظفر مسعود کی والدہ شہناز  سعید نے بیٹے کی جان بچانے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے، انھوں نے زبرنیوز کی نمائندہ ارم یمین سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اگر اور کچھ دیر بیٹے کا فون نہ آتا تو ان کا زندہ رہنا بھی مشکل تھا۔

بنک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود کے والدہ اور معروف آرٹسٹ منور سعید نے زبرنیوز کے نمائندے اعجاز امتیاز سے اپنے بیٹے کی جان معجزانہ طور پر بچنے کے بارے میں تفصیل سے بات کی، انھوں نے حادثے کے بارے میں کیا کہا اور ظفر مسعود کو ریسکیو کرنے والے افراد کیلئے کن جذبات کا اظہار کیا آئیں دیکھتے ہیں۔

کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق پائلٹ کی لاش کہاں سے ملی زبرنیوز نے اس کا بھی کھوج لگایا، جہاز کو گرتا دیکھنے اور میتیں نکالنے میں رینجرز کی مدد کرنے والے کئی روز بعد بھی تلخ یادیں بھلا نہیں پائے، زبر نیوز کے نمائندوں محسن رضا اور اعجاز امتیاز نے ایسے ہی افراد سے گفتگو کی ، آئیں یہ رپورٹ دیکھتے ہیں

پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ بھی آگئی ہے ، اس میں کہا گیا ہے کہ ایئرٹریفک کنٹرولر لینڈنگ سے متعلق ہدایت دیتا رہا لیکن کپتان نے ان پر عمل نہیں کیا۔

ٹرینڈنگ

مینو