تہران: دھماکے سے 19 افراد جاں بحق، ویڈیوز

ایران کے دارالحکومت تہران میں دھماکے سے 15 خواتین سمیت 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق دھماکا سینہ اطہر ہیلتھ سینٹر میں ہوا ، آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل دور دور تک دیکھے گئے۔

تہران میں فائرڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس سیلنڈر پھٹنے سے ہوا اور چاروں طرف آگ لگ گئی۔

حکام نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں افراد میں سے کچھ بالائی منزلوں پر آپریشن رومز میں تھے، کئی کا انتقال دھوئیں کی وجہ سے ہوا اور آگ پر 2 گھنٹے میں قابو پایا گیا۔

ٹرینڈنگ

مینو