پنجاب: 4 دن کاروبار، 3 روز لاک ڈاؤن

پنجاب حکومت نے ہفتے میں 4 دن کاروبار کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 31 مئی تک جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کردی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فیکٹریز اور انڈسٹریز کو ایس او پیز کے تحت کام کی اجازت دے دی گئی ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری سے وابستہ تمام کاروبار بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

شادی ہالز ، شاپنگ مالز ، سنیما ، ریسٹورنٹس ، تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی۔ چنگی چی رکشے پر پابندی نہیں ہوگی ، نوٹی فکیشن کے مطابق سبزی اور مویشی منڈیاں کھولنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

جمنیزیم ، سیلونز اور دیگر دکانیں 4 دن ایس او پیز کے تحت کھولی جاسکیں گی البتہ کاروبار فجر سے شام 5 بجے تک کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ پیر سے جمعرات تک کاروبار کیا جاسکے گا، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو