تصویر ہوتو کیسی؟ ایسی

جنگل میں جانوروں کی ان کے اصل ماحول میں کھینچی گئی غیر معمولی تصاویر کے مقابلے میں نیلی آنکھوں والے چیتے کی تصویر نے انعام جیت لیا۔ یہ تصویر انتہائی قریب سے کھینچی گئی جیسے فوٹوگرافر چیتے کے عین سامنے کھڑا ہو۔

یہ تصویر دوسرے نمبر پر رہی ، اس میں چاروں زیبرا دریا کے کنارے ایسے مقام پر پانی پی رہے تھے جہاں ان کا دلفریب عکس بھی کیمرے میں قید کرلیا گیا۔

ہرسال ہزاروں فوٹوگرافر افریکن سفاری کا رخ کرتے ہیں تاکہ جنگلی جانوروں کو ان کے اصل ماحول میں دیکھ کر تصاویر اتار سکیں۔

زیر نظر تصویر میں چمکتے چاند اور پہاڑی پر بیٹھے چیتے کو سامنے وادی پر نظر ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویو بگ نامی فوٹوشیئرنگ ویب سائٹ صرف ان فوٹوگرافرز کی تصاویر کا انتخاب کرتی ہے جو غیرمعمولی تخلیقی انداز اپناتے ہیں۔

افریقی ہرن امپالا کی یہ تصویر بھی ان چند اہم تصاویر میں شامل ہے جس میں جانور کا بھول پن جھلک رہا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو