انگلینڈ: فیس ماسک کی پابندی

کورونا کے باعث ساڑھے 45 ہزار سے زائد افراد کی اموات کے بعد انگلینڈ کے ایئرپورٹس اور دکانوں سمیت مختلف مقامات پر فیس ماسک لازمی قرار دے دیا گیا۔

حکومتی ہدایت نامے کے مطابق شہری آج سے ایئرپورٹس ، بنک ، سپر مارکیٹ ، شاپنگ سینٹرز ، دکانوں اور پوسٹ آفسز میں فیس ماسک لگانے کے پابند ہوں گے۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ ٹرین ، بس اور کوچ اسٹیشنز پر بھی فیس ماسک کی پابندی کی جائے ، سنیما ، کنسرٹ ہالز ، تھیٹرز ، پب ، جم اور ہوٹلوں میں کھانے کے دوران شہریوں کو فیس ماسک لگانے سے استثنی حاصل ہوگا۔

حکومتی اعلان کے مطابق اگرچہ خریدار دکان یا سپر مارکیٹ میں فیس ماسک لگانے کے پابند ہوں گے لیکن دکاندار یا ملازمین کیلئے قانون نرم ہے۔ حکومت نے ملازمین کو تجویز دی ہے کہ وہ جہاں ضروری سمجھیں فیس ماسک استعمال کریں۔

پولیس کو قانون کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے اور حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں  کو 100 ڈالر تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو