فیصل واوڈا کے خلاف یکطرفہ فیصلے کا عندیہ

محمد عثمان

الیکشن کمیشن نے دہری شہریت نااہلی کیس میں فیصل واوڈا کے خلاف یک طرفہ فیصلہ دینے کا عندیہ دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے خلاف دہری شہریت چھپانے کے الزام میں نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ فیصل واوڈا غیرحاضر رہے جبکہ ان کا کوئی وکیل بھی پیش نہیں ہوا۔

چیف الیکشن کمشنر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کیا اور کہا کہ آئندہ سماعت پر کوئی پیش نہ ہوا تو یک طرفہ کارروائی کی جائے گی۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا تھا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کو اس پر جواب جمع کرانے کیلئے 15 روز کی مہلت دی اور سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔

ٹرینڈنگ

مینو