فریال اور دانیال کا قرنطینہ میں بیاہ

ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ فریال محمود نے دانیال راحیل کے ساتھ شادی کرلی۔ وہ ان فنکاروں میں شامل ہوگئیں جنھوں نے قرنطینہ میں بیاہ کیا ہے۔

سماجی فاصلوں کے دور میں دو دل مل گئے، فریال محمود اور دانیال راحیل نے اپنے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردی ہیں۔

اداکارہ نے شادی کے بعد پیغام میں کہا کہ راحیل ان کی دعاؤں کا نتیجہ ہیں اور انھیں وہ سب کچھ مل گیا جو وہ چاہتی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے شادی کی تصاویر شیئر کرنے میں دیر کی کیونکہ وہ خوشی میں باقی دنیا بھول گئی ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو