فواد چوہدری نے عید الاضحی کی تاریخ بتادی

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید الاضحی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

فواد چوہدری نے عید الفطر کی طرح عید الاضحی کی تاریخ بھی بتادی، ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ عید 31 جولائی 2020 بروز جمعہ ہوگی، چاند کراچی اور اس کے قریبی علاقوں میں دوربین سے واضح طور پر جبکہ کئی مقامات پر آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ چاند کی لوکیشن کیلئے رویت ایپ استعمال کی جاسکتی ہے۔

فواد چوہدری نے عید الفطر پر بھی رویت ہلال کمیٹی سے پہلے چاند کا اعلان کردیا تھا جس پر رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے ان پر تنقید کی تھی۔  مفتی منیب الرحمان نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو غیر اہم قرار دے دیا تھا اور وزیراعظم سے کہا تھا کہ انھیں دین کے معاملات میں مداخلت سے روکیں۔

ٹرینڈنگ

مینو