امریکا: نقاب پوش ملزمہ کی ڈرامائی گرفتاری

امریکا میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے الزام میں نقاب پوش سفید فام خاتون کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا گیا، ایف بی آئی ملزمہ تک اس کی ٹی شرٹ کے ذریعے پہنچی۔

33 برس کی لوری ایلزبتھ بلمینتھل کو فلے ڈلفیا میں 2 گاڑیاں جلانے کے سلسلے میں 2 الزامات کا سامنا ہے، جرم ثابت ہونے پر انھیں 8 سال قید ہوسکتی ہے۔

بلیک لائیوز میٹرز تحریک اور دیگر پرامن مظاہرین نے 30 مئی کو احتجاج کیا تھا، اس دوران لی گئی تصاویر اور ویڈیو میں خاتون کو جلتی ہوئی لکڑی پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے، ایف بی آئی ٹی شرٹ پر لکھی تحریر اور سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے خاتون تک پہنچی۔

ایف بی آئی ایجنٹس نے انسٹا گرام پر جلتی ہوئی کاروں سے متعلق پوسٹس اور 500 تصاویر دیکھیں، اس دوران خاتون کی ٹی شرٹ پر لکھی تحریر کا جائزہ لیا ، اس پر لکھا تھا امیگرینٹس کو رکھو ، نسل پرستوں کو نکالو، ایجنٹس کو انٹرنیٹ پر تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ شرٹ خاص طور پر بنوائی گئی تھی ، اسے اٹسے پر بیچا گیا ، ایجنٹس خاتون کے شرٹ لینے کے وقت دیئے گئے کمنٹس تک پہنچے اور پھر گوگل کے ذریعے خاتون کا پتہ لگالیا، 33 سالہ ملزمہ فلے ڈلفیا کی کمپنی میں مساج تھراپسٹ ہے۔

خاتون کے وکیل نے فیڈرل کورٹ میں لگائے جانے والے پراسیکیوٹرز کے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو