بینکوں سے 10 لاکھ ماہانہ نکلوانے والوں کی تفصیل طلب

مناہل زہرہ

ایف بی آر نے بینکوں سے ماہانہ ایک کروڑ روپے اکاونٹ میں جمع کرانے اور 10 لاکھ روپے تک نکلوانے والوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فنانس ایکٹ 2020 کے تحت ڈرافٹ رولز جاری کردیا ہے۔ اس کے تحت بینکوں سے ایسے اکاونٹس ہولڈرز کی تفصیل مانگی گئی ہے جن کے اکاونٹس میں ماہانہ ایک کروڑ روپے جمع کئے گئے یا انھوں نے کریڈٹ کارڈ سے 2 لاکھ روپے تک کی ادائیگی کی۔ بینکوں سے 10 لاکھ روپے ماہانہ نکلوانے والوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے بینکوں سے جو تفصیلات مانگی ہیں ان میں نام، اکاونٹ نمبر ، اکاونٹ کھولنے کی تاریخ ، شناختی کارڈ ، پاسپورٹ نمبر، این ٹی این ، ٹیکس کٹوتی کی رقم ، رہائشی پتہ ، ٹیلی فون نمبراور کاروبار وغیرہ شامل ہیں۔

بینک یہ معلومات انکم ٹیکس آرڈیننس 165 کے تحت فراہم کرنے کے پابند ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو