بدمعاش بلیوں نے کتے کی درگت بنادی، ویڈیو

امریکا کی ریاست فلوریڈا میں علاقے کی بدمعاش بلیوں نے آوارہ سمجھ کر کتے کی درگت بنادی، دم ہلاتا ہوا آنے والا کتا دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔

یہ واقعہ ٹمپا شہر میں پیش آیا جہاں علاقے میں 4 خوں خوار بلیاں گھوم رہی تھیں ، سیاہ رنگ کا کتا اپنی مالکن کے ساتھ پٹے کے بغیر واک پر نکلا تھا۔ علاقے میں نئے کتے کو دیکھتے ہی بلیوں کی آنکھوں میں خون اتر آیا۔ پنجے جھاڑ کے اس طرح پیچھے پڑیں کہ ایک منٹ کیلئے تو کتا سناٹے میں آگیا۔

ہواس بحال ہوئے اور کتے کو اپنے کتا ہونے کا احساس ہوا تو اس نے ہمت کی ، آگے بڑھا لیکن پیر کپکپائے اور پیچھے ہٹ گیا، چند لمحوں بعد اس خیال سے غیرت جاگی کہ باقی کتوں کو کیا منہ دکھائے گا ، کتے نے کنی کترا کے سائیڈ سے نکلنے کی کوشش کی تو کیا ہوا ؟ آئیں دیکھ لیں۔

کتا آگے بڑھا ہی تھا کہ شیر کی خالی نے فلائنگ کک لگا کر منہ پر وہ وار کیا کہ کتا دم دبا کر بھاگ نکلا۔

ٹرینڈنگ

مینو