محمد حفیظ پر ڈھائی کروڑ ٹیکس عائد

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرکٹر محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کر دیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق کرکٹر کے 2014 میں انکم ٹیکس کا آڈٹ کیا گیا، محمد حفیظ نے 8 کروڑ 60 لاکھ روپے ظاہر نہیں کئے۔

کرکٹر محمد حفیظ کو خطیر رقم ظاہر نہ کرنے پر وضاحت کیلئے کئی بار مہلت دی گئی لیکن انھوں نے تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

محمد حفیظ ان دنوں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے انگلینڈ میں ہیں اور وہ ماضی میں ٹیکس چھپانے کے الزامات مسترد کرتے رہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو