پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری

بزرگ پنشنرز کیلئے اہم خبر، وفاقی حکومت نے پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایمپلائز اولڈ ایچ بینیفٹس انسٹی ٹیوشن کی پنشن بڑھانے کی منظوری دی گئی ، اب ای او بی آئی پنشنرز کو 6500 کے بجائے 8500 روپے ملیں گے۔

پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا اور بزرگ پنشنرز بقایا جات سمیت اضافی پنشن یکم اگست سے حاصل کرسکیں گے۔

کابینہ نے جعلی لائسنس اور ڈگری والے پائلٹس کے خلاف کارروائی کیلئے تفصیلی سمری دوبارہ طلب کرلی ہے، اجلاس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور جوانوں کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔

ٹرینڈنگ

مینو