عید کا تحفہ : پیٹرولیم مصنوعات مہنگی

وفاقی حکومت نے عید قرباں پر بھی عوام کو بڑا تحفہ دے دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مں اضافہ کردیا گیا۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیئے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے لیٹر اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 103 روپے 97 پیسے لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے دام 5 روپے لیٹر بڑھنے کے بعد 106 روپے 46 پیسے لیٹر ہوگئے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 62 پیسے لیٹر بڑھائی گئی، اب لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62 روپے 21 پیسے لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کا تیل 5 روپے 97 پیسے لیٹر مہنگا کیا گیا اور نئی قیمت 65 روپے 29 پیسے لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو