کورونا:کئی بڑی مارکیٹس بند کرانے کا اعلان

حکومت نے کورونا کیسز بڑھنے کے بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں کئی بڑی مارکیٹس بند کرانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بتایا کہ کئی مارکیٹس آج بند کردی جائیں گی، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آپریشن کیا جارہا ہے، اب ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انڈسٹری مالکان اور ٹرانسپورٹرز سے بھی ہدایات پر عمل کرایا جائے گا، صوبوں میں خصوصی ٹیمیں بنائی جائیں گی جو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔

لاہور ، فیصل آباد ، ملتان اور راولپنڈی سمیت تمام بڑے شہروں میں مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو