چینی اسکینڈل: اربوں روپے کا گڑبڑ گھٹالا

چینی اسکینڈل کے فرانزک آڈٹ میں اربوں روپے کے ٹیکس فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے نے چینی اسکینڈل کا فرانزک آڈٹ مکمل کرلیا ، اب چینی بحران کی انکوائری کرنے والے کمیشن کے سربراہ واجد ضیا یہ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

ذرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ ٹیکس چوری ، شوگر مارکیٹ پر اثرانداز ہونے اور چینی کی قیمت میں اضافے کی تحقیقات کے بعد 10 شوگر ملز مالکان کو ذمے دار قرار دیا گیا ہے، رپورٹ میں ملز مالکان کے بیانات بھی شامل کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات میں بڑا گڑبڑ گھٹالا سامنے آیا ہے اور ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ سیاسی جماعتوں سے وابستہ شخصیات کا تعلق شوگر مافیا سے ثابت ہوگیا ہے اور پورے معاملے میں کئی سرکاری افسران بھی ملوث ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو