سنتھیارچی کو 13 جون کے نوٹس

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے امریکی خاتون بلاگر سنتھیارچی کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کی وجہ عدالت کو بتادی۔

بینظیر بھٹو شہید پر الزامات لگانے کے باعث پیپلزپارٹی اسلام آباد  کے صدر شکیل عباسی کی جانب سے مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست  دائر کی گئی تھی، ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے اس اپیل پر سماعت کی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عدالت کے حکم پر تحریری جواب جمع کرایا، اس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بے نظیر بھٹو کے اہلخانہ میں سے کوئی شکایت درج کراسکتا ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ،  اس کے بعد عدالت نے امریکی بلاگر اور پی ٹی اے کو 13 جون کے نوٹس جاری کئے ہیں اور جواب طلب کرلیا ہے۔

پیپلزہارٹی کے رہنما شکیل عباسی نے درخواست میں کہا تھا کہ انھوں نے مقدمہ درج کرنے کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دی لیکن اس پر کارروائی نہیں ہوئی، عدالت مقدمہ درج کرائے اور سنتھیارچی کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرائی جائے۔

ٹرینڈنگ

مینو