اسکول کب کھلیں گے؟ حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا

اسکول 15 ستمبر کو کھولے جائیں گے یا نہیں، حکومت اس بارے میں حتمی فیصلہ7 ستمبر کو فیصلہ کرے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزارت صحت اسکول کھولنے سے متعلق ایس او پیز پر کام کر رہی ہے۔

شفقت محمود نے بتایا کہ اس سلسلے میں چاروں صوبوں سے رابطہ ہے اور کئی اجلاس ہوئے ہیں۔ کوئی بھی فیصلہ صوبوں کی مشاورت کے بغیر نہیں کیا گیا، اسکولوں کے معاملے پر بھی صوبوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں نصاب تیار کرلیا گیا ہے، ماڈل ٹیکسٹ بک بنا رہے ہیں جو نصاب کی عکاسی کرے گی، اپریل 2021 میں ملک کے تمام اسکولوں میں ایک ہی نصاب ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مثبت اقدامات کئے اور ان کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو