فیصل آباد: میرا کے ڈرامے کے دوران فائرنگ

عبدالوہاب

فیصل آباد میں اداکارہ میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع نے زبر نیوز کو بتایا کہ سبینہ تھیٹر میں ادکارہ میرا کا اسٹیج ڈرامہ جاری تھا ، اس دوران نامعلوم افراد نے تھیٹر کے باہر فائرنگ کردی۔

ماسک لگائے ملزمان کی فائرنگ سے سے سبینہ تھیٹر کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور افراتفری پھیل گئی۔

ملزمان جاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو