دورہ انگلینڈ : کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ

دورہ انگلینڈ کیلئے کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کرلئے گئے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم کہتے ہیں رسک فیکٹر محدود کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

قومی ٹیم 28 جون کو سیریز کیلئے انگلینڈ جائے گی، کھلاڑیوں کا ایک کورونا ٹیسٹ کرلیا گیا ، دوسرا مرحلہ 25 جون کو ہوگا۔ سہیل سلیم نے ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ دوسرے مرحلے میں کئے جانے والے ٹیسٹ کا نتیجہ 27 جون کو آئے گا اور ٹیم اگلے روز انگلینڈ روزانہ ہوجائے گی۔

ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز نے بتایا کہ مسلسل 2 بار منفی رپورٹ آنے کے بعد کھلاڑی انگلینڈ میں ٹیم جوائن کرسکیں گے، انگلینڈ جا کر بھی کورونا ٹیسٹ ہوگا، کھلاڑی قرنطینہ کے دوران ٹریننگ کرسکیں گے اور وہاں کے ایس او پیز فالو کریں گے ، کرکٹرز کے مسلسل ٹیسٹ کئے جائیں گے اور غیر متعلقہ افراد سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹرینڈنگ

مینو