گلگت بلتستان : تحریک انصاف حکومت بننے کی راہ ہموار

گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کی راہ ہموار ہوگئی، پانچ آزاد ارکان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے رہنماوں میں وزیر محمد سلیم (اسکردوتھری) ، راجہ ناصر علی خان (اسکردو 4) ، مشتاق حسین (گھانچے 1) ، عبدالحمید (گھانچے 2) اور ضلع نگر کے جاوید منوا شامل ہیں۔ ان تمام افراد نے وزیرامور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

گلگت بلتستان ٹو سے تحریک انصاف کے فاتح امیدوار فتح اللہ خان کو دوبارہ گنتی میں بھی فاتح قرار دے دیا گیا ہے، انھوں نے 2 ووٹوں کے فرق سے پیپلزپارٹی کے جمیل احمد کو شکست دی تھی، دوبارہ گنتی کے بعد جاری کئے گئے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے بعد فتح اللہ خان 96 ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔ انھیں 6 ہزار 880 ووٹ ملے جبکہ پیپلزپارٹی کے جمیل احمد 6 ہزار 764 ووٹ لے سکے۔

اب گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی 9 نشستیں ہوگئی ہیں جبکہ 5 آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد ارکان کی تعداد 14 ہوچکی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو