سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن کا انتقال

جماعت اسلامی کے چوتھے امیر منور حسن 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ 20 دن سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

منور حسن کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق، لیاقت بلوچ اور دیگر رہنماوں نے منور حسن کی عیادت کی تھی۔

منور حسن 1941 ء میں دہلی میں پیدا ہوئے اور ان کا خاندان تقسیم ہند کے بعد کراچی منتقل ہوگیا تھا، انھوں نے نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے سیاسی زندگی کا آغاز کیا ، وہ 1959 میں نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر رہے لیکن پھر 1960 میں اسلامی جمعیت طلبا میں شامل ہوگئے۔

منور  حسن 2009 سے 2014 تک جماعت اسلامی کے امیر رہے۔ وہ اپنے موقف پر ڈٹ جانے کے باعث مشہور تھے اور انھیں مختلف مواقع پر شدید تنقید بھی برداشت کرنا پڑی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو